سونے سےپہلے 313دورد پاک کا وظیفہ

 سلام مدینہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

*سونے سے پہلے 313 بار درود پاک پڑھ کر اپنی حاجات حضور ﷺ کے آگے پیش کر کے سویا کریں*

رات کا وقت بہت قیمتی ہوتا۔ انسان دل کی ہر بات صاف صاف کر دیتا ہے ۔اپنے دکھ آقا کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بانٹ کر سویا کریں۔ حضور ﷺ سے مدد طلب کیا کریں۔ ایسے ہی کرتے رہیں گے تو ایک صبح ایسی آئے گی جو آپ کو حیران کردے گی۔ جو آپ کی دعاؤں کو پورا کر کے آپ کے سامنے رکھ دے گی۔

حالات کوئی بھی ہوں۔ درود پاک کو اپنا ساتھ بنا لیں۔ پھر آقا کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خود ہی آپ کے انتظامات فرما دیں گے

خود کو حضورﷺ کے سپرد کر کے تو دیکھیں۔

ہر جگہ اپنے دکھ سنانے اور رونا رونے سے بہتر ہے ایک ایسی جگہ پہنچ جائیں۔ جہاں انکار نہیں ملتا اور وہ ہے میرے حضورﷺکی چوکھٹ 



* *• رب العالمین ہمیں آقا کریمﷺپر درود پڑھنے اور انہی سے مدد طلب کرنے کی توفیق دے کیوں کہ وہ رب کے لاڈلے رسولﷺہیں۔ رب انکی بات نہیں ٹالتا حضور ﷺکے وسیلے سے مانگ کر تو دیکھیں۔ جھولیاں بھر دی جائیں گی ان شاء اللہ الکریم*

صلی اللہ علیہ و آله وسلم

Comments

Popular posts from this blog

جنت کا انوکھا پھل

سوا لاکھ درود پڑھنے کا فائدہ

جہنم کا گڑھا