قبولیت دعا کا پروانہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم حضرت سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے سید رحمت اللہ العالمین تشریف فرما تھے ایک ادمی ایا اس نے نماز پڑھی اور ان کلمات اور پھر ان کلمات سے دعا مانگی اے اللہ عزوجل مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے نمازی تو نے جلدی کی جب تو نماز پڑھ کر بیٹھے تو پہلے اللہ تعالی کی ایسی حمد کر جو اس کے لائق ہے اور مجھ پر درود پاک پڑھ پھر اس کے بعد دعا مانگ راوی کا بیان ہے کہ اس کے بعد وہ اس کے بعد ایک شخص ایک اور شخص نماز پڑھی اور پھر فارغ ہو اللہ تعالی کی حمد بیان کی اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود پاک پڑھا تو سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے نمازی تو دعا مانگ قبول کی جائے گی صلو علی الحبیب صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم
Comments
Post a Comment