دو انگلیوں کے سبب مغفرت ہو گئی

  بسم اللہ الرحمن الرحیم حضرت سیدنا ابو الفصل القندی رحمت علیہ رحمۃ اللہ علیہ کو انتقال کے بعد  عیسی بن  عباد رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں دیکھ کر دریافت کیا کہ حق تعالی نے کیا سلوک کیا ؟انہوں نے جواب دیا میرے ہاتھ کی صرف دو انگلیوں نے مجھے نجات دلائی ہے- حضرت سیدنا بن حماد رحمۃ اللہ علیہ تعجب حیرانی سے پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے -انہوں نے فرمایا بات یہ ہے کہ جب میں کتاب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام مبارک لکھتا تھا تو اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسم گرامی کے بعد صلی اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم لکھا کرتا تھا حضرت سیدنا اسمیل بن علی رحمت اللہ علیہ نے اپنے والد سے روایت کیا کہ خواب میں ایک محرث کو دیکھ کر دریافت کیا ہے کہ اللہ تعالی نے کیا سلوک کیا انہوں نے جواب دیا مجھے بخش دیا گیا -پوچھا کس سبب سے؟ فرمایا جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک لکھتا تھا تو اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اسم گرامی کے بعد دو انگلیوں سے صلی اللہ علیہ والہ وسلم لکھا کرتا تھا معلوم ہوا درود پاک لکھنے لکھنے اور پڑھنے کا بہت بڑا مقام ہے ادب کا تقاضہ یہی ہے کہ جب بھی سرکاری مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام اقدس اقدس  لکھا جائے تو صلی اللہ علیہ والہ وسلم ضرور لکھی اور صرف لکھنے پر  اکتفا نہ کریں بلکہ زبان سے بھی درود شریف پڑھیں صلو علی الحبیب صلی اللہ تعالی علی محمد

  ہر درد کی دوا ہے

 صلی علی محمد

   تعویذ ہر بلا ہے صل علی محمد



    دعا ہے اللہ تعالی ہمیں زیادہ سے زیادہ درود پاک لکھنے کیتوفیق عطا فرمائے درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے -ا صلی اللہ تعالی علیہ محمد

Comments

Popular posts from this blog

جنت کا انوکھا پھل

سوا لاکھ درود پڑھنے کا فائدہ

جہنم کا گڑھا