ایک ہزار دورد پاک کے فضائل

 کیا یہ کم رتبہ ہے کہ روزانہ ایک ہزار بار درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والے شخص کو مرنے سے پہلے ہی جنت دِکھا دی جاتی ہے اور اس کا جنت میں ٹھکانہ بھی دِکھا دیا جاتا ہے الله ھو غنی

 درود شریف کی کثرت اور استقامت امتی پر کسی قسم کا جادو اثر نہیں ہونے دیتا اور نہ ہی کوئی اس کو حاصلِ فیض کو سلب کرسکتا ہے درود شریف پڑھنے والے کا نام سرکارِ کُل عالم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ میں فرشتے بمع والدین کے نام کے ساتھ  پیش کرتے ہیں

 ایک ایسا فرشتہ ہے الله تعالیٰ نے جس کی ڈیوٹی حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ میں لگا رکھی ہے اور اس کو اتنا علم دیا گیا ہے کہ وہ دنیا جہاں کے تمام بنی نوع انسان کے نام بمعہ والدین کے جانتا ہے تو سوچیں کہ سرکار حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے علم کا کیا عالم ہوگا اسی نکتہ پہ غور کریں اور تصور کریں کہ آپ کا نام سرکار حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ میں والدین کے ساتھ پیش ہو رہا ہے ذرا تصور کریں مزکورہ نکتے پر تو کیفیت بدل جائے گی میری ادنٰی سی دانش کے مطابق درود شریف کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ درود شریف ایسے پڑھیں اور بھجیں کہ حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اپنی شان کے مطابق ایک مجلس میں جلوہ افروز ہیں اور وہ  صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم محبت سے ہمارا درود شریف سُن رہے ہیں اور مسکرا رہے ہیں یا تصور میں اپنے آپ کو روضہ رسول صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے سامنے باادب کھڑا کرکے یا بیٹھ کر ہدیہ درود شریف پیش کریں اور محسوس کریں کہ سرکار حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی توجہ میری جانب ہے اور نظرِ کرم فرما رہے ہیں


آئیے درود شریف پڑھنے کا معمول روزانہ کی بنیاد پر اپنی زندگی کا حصہ بنالیں حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ میں روزانہ حاضری  لگوائیں اور تصور کریں کہ سرکار حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ میں روزانہ فرشتے فلاں ابنِ فلاں کا نام لیتے ہوں گے تو سرکار حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اپنے اُمتی پر کتنا خوش ہوتے ہوں گے تو جب حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم خوش تو الله تعالى بھی خوش جب محب اور محبوب خوش ہوں تو کیا ہمیں یہ دنیا و آخرت میں غمگین رہنے دیں گے کیا ؟

 درود شریف کی کثرت اور استقامت حاصل کرنے والے امتی کی سات نسلیں ایماندار نیک و صالح اور خوشحال ہو جاتیں ہیں تو سرکار حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا ذکر و درود شریف کی کثرت اختیار کریں اور دوسروں کو یقین کے ساتھ تلقین کریں 


نحنُ والفقراء الِی الله والله ھو الغنیِ الحمید

Comments

Popular posts from this blog

جنت کا انوکھا پھل

سوا لاکھ درود پڑھنے کا فائدہ

جہنم کا گڑھا